پاک-گلف ليڑنگ کمپنی لميٹڈ


کمپنی کی نوعيت

پاک –گلف لی‍‍زنگ کمپنی لمیٹڈ ۲۷ دسمبر ۱۹۹۴ بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی معرض وجود میں آئی۔ کمپنی کا مرکزی کاروبار لیزنگ اور اجارہ ہے۔ کمپنی کا رجسٹرڈ دفتر يونيبرو ہا‏ؤس، گراؤنڈ فلور، پلاٹ نمبر- ۱۱۴، ۹ ايسٹ اسٹريٹ، فيز-1، ڈفينس ہاؤسنگ اتھارٹی، کراچی-۷۵۵۰۰، پاکستان ہے۔


بیان تصور

پاک گلف لیزنگ کمپنی لمیٹڈ کی حتی الامکان کوشش ہے کہ اس کی شہرت ایک ایسے جدت پسند، قابل بھروسہ اور اچھے مالی ادارے کی حیثیت سے ہو جوکہ ہمہ تن اور ہمہ وقت اپنے شراکت داروں اور گاہکوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہو اور اسکے لیے خود کو بہتر سے بہترین کرنے کے لیے سرگرم ہو.


بیان مقاصد

اپنے تمام شراکت داروں کے اعتماد کے حصول کیلئے ایک قابل اعتماد ساکھ بنانا اور اسکے لیے جدت پسندی اور بہتری کیلیئے اپنے آپ کو بدلنے کے شعائر کو اپنانا۔

معاشیات کے مختلف شعبوں میں بنیادی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنا اور انہیں مِدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاروباری حکمِت عملی میں ایسی تبدیلیاں لائيں جن سے نئے کاروباری مواقع سے بھر پور فائدہ حاصل کیا جاسکے۔

اپنے معزز گاہکوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات پر بھر پور توجہ دینا اور ہمہ وقت کوشش کرنا کہ ان کو اس صنعت کی ایسی سہولیات میسر ہوں جو بہترسے بہترین ہوں اور انکا مکمل کمپنی کی رسک، یا لیسیز اور ادائیگی کے طریقہ کار میں پیداکردہ آسانیوں سے ہو۔

لیزنگ صنعت کے تمام اچھے اور نئے اقدام اور کوششوں میں شریک ہونا اور انکا ایک حصہ ہونا اور چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کی ارتقاء اور فروغ میں ایک مثبت کردار ادا کرنا تاکہ ملک کی صنعتی بنیادوں میں پھیلائو آئے ۔ معاشی ترقی میں مضبوطی پیدا ہواور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں تاکہ ایک اچھے مستقبل کی ضمانت دی جاسکے۔