. Welcome to PGL
  پاک-گلف ليڑنگ کمپنی لميٹڈ


پاک گلف لیزنگ کمپنی کے سرمایہ کاری سرٹيفکيٹ

مستقل، مناسب اور قابل بھروسہ آمدن
اگر آپ فردِواحد ہیں اور آپ کے پاس کوئی جمع پونجی ہے یا آپ کی کاروباری حیثیت شراکت داری، پرائیوٹ یا پبلک لمیٹڈ کمپنی کی ہے اور آپ کے پاس کاروباری سرمایہ مختصر مدّت یا لمبی مدّت کیلئے اپنی کاروباری ضروریات سے زیادہ ہے تو اس سرمایے کی محفوظ ترین اور فائدہ مند ترین سرمایہ کاری کیلئے آپ پاک گلف لیزنگ کمپنی لميٹڈ کے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اَف پاکستان سے منظورشدہ سرٹيفکيٹ میں سرمایہ لگائیں۔

ہہماری ترجيحی سرمایہ کاری کی کم از کم حد ۲۵۰۰۰ روپے ہیں۔ سرمایہ کاری سرٹیفکیٹ جسکی معیاد ایک (۱) سال، دوں (۲) سال تین (۳) سال ہے یادرہے کہ ایس ای سی پی کی ہدایت کے مطابق آپکے سرمایہ کاری سرٹیفکٹ اپنی مقررہ معیاد سے پہلے کیش نہیں کراۓ جاسکیں

پاک گلف لیزنگ کمپنی لميٹڈ کے سرمایہ کاری سر ٹیفکیٹ کی شرح منافع میں وقتا فو قتًا تبدیلی مارکیٹ کے حالات کے مطابق ہوتی رہتی ہے۔ اورتبدیلی کی صورت میں پاک گلف لیزنگ کمپنی لميٹڈ اپنے نئے اور پرانے سرمایہ کاروں کو باقاعدگی سے مطلع کرتی رہتی ہے جو اپنی سرمایہ کو مدت مکمل ہونے کے بعد موجودہ سرمایہ کو دوبارہ سرمایہ کاری سرٹيفکيٹ میں لگانا چاھتے ہیں۔

آپ سے اس لیئے یہ استدعا کی جارہی ہے کہ آپ پاک گلف لیزنگ کمپنی لميٹڈ کے سرمایہ کاری سرٹيفکيٹ میں سرمایہ کاری کریں تاکہ آپ کو ایک مستقل آمدن ہوتی رہے۔ مزید معلومات بشمول رجسڑیشن فارم، سرمایہ کاری کی ہدایات اور سرمایہ کاری کے قواعد سے آگاہی کیلئے مندرجہ ذیل فرد سے رجوع کریں۔

سلیم احمد ظفر( چیف آپریٹنگ آفیسر)
فون نمبر : ۳۵۸۲۰۹۶۵ ، ۳۵۸۲۰۳۰۱، ۳۵۸۲۴۴۰۱ (۲۱-۰۰۹۲)
فیکس نمبر: ۳۵۲۷۵۹۸۵ (۲۱-۰۰۹۲)
ای میل: pgl@pakgulfleasing.com

لاتعلقی: سرٹیفکیٹ آف ڈپازٹ کو مختلف قسم کے خدشات لاحق ہوتے ہیں۔ اس لئے سرمایہ کاورں کو ان کی بہتری کیلئے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی نان بینیکنگ فائننس کمپنی میں سرٹیفکیٹ آف ڈپازٹ میں سرمایہ لگانے سے پہلے اپنی ہر طرح سے تسلی کریں۔

پاک گلف لیزنگ کمپنی لمیٹڈ کی سرمایہ کاری سرٹیفکیٹ پر منافع (۱۸ دسمبر ۲۰۲۴ سے)
بارہ ماہ (۱۲) کی سرمایا کاری پر ۱۵ ۔ ۱۲ فیصد حاصل کریں۔
چوبیس ماہ (۲۴) کی سرمایا کاری پر ۲۰ ۔ ۱۲ فیصد حاصل کریں۔
چھتیس ماہ (۳۶) کی سرمایا کاری پر ۲۵ ۔ ۱۲ فیصد حاصل کریں۔

قبل از وقت انکیشمنٹ پر شرح منافع الگ ہوگی

.سرمایہ کاری سریٹفکیٹ مقررہ معیاد سے پہلے کیش نہیں کراۓ جاسکیں گے۔

پاک گلف لیزنگ کمپنی لميٹڈ کے سرمايہ کاری سرٹيفکيٹ سے منسلک فارم اور قواعد نيچے کلک کرکے حاصل کيے جا سکتے ہيں:

- سرمايہ کار کا رجسٹريشن فارم

- سرمايہ کاری سرٹيفکيٹ کا درخواست فارم

- نمونہ دستخظ کارڈ

- قواعد

انفرادی - سی آر ایس

ادارے- سی آر ایس